امریکی جامعات کی طرف سے سعودی طلباء کا خیر مقدم

جمعرات 16 اگست 2018 13:49

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) امریکا نے کینیڈا سے نکالنے جانے والے سعودی طلباء کے لئے اپنی جامعات کے دروازے کھول دیئے۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکا کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے نکالنے جانے والے سعودی طلباء کے لئے اپنی جامعات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ امریکی یونیورسٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کو خیر باد کہنے والے ہزاروں سعودی طلباء کے داخلے پیشگی فیس کی ادائیگی کی شرط کے بغیر ہوںگے۔ واضح رہے کہ امریکا کی 100جامعات ہی ایسی ہیں جہاں غیر ملکیوں کو داخلے دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :