بھارت میں 5 دانت والے بچے کی پیدائش

جمعرات 16 اگست 2018 13:49

بھارت میں 5 دانت والے بچے کی پیدائش
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بھارت میں ایک خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے 5 دانت ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بلرام پور میں پیدا ہونے والے بچے کی نرس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچے کے منہ کی صفائی کے دوران اس کے 5 دانت نظر آئے ہیں جس پر وہ حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے دل کی دھڑکن کافی تیز ہے جبکہ ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹے تک بچے کونگہداشت کے شعبے میں رکھا جائیگا۔ 5 دانت والے بچے کو دیکھنے کے لئے ہسپتال میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بھیڑ پر قابو پانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے لوگوں کو وہاں سے ہٹوایا اور ہدایت دی کہ کسی غیر متعلقہ افراد کو اس وارڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :