واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز،امریکا میں سری لنکا کے سفیر اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جمعرات 16 اگست 2018 13:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانہ کی طرف سے یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایاگیا ۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںامریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز اور امریکا میں سری لنکا کے سفیر اور مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے سیکرٹری آف سٹیٹ نے بھی میری لینڈ کے عوا اور گورنر لیری ہوگن کی طرف سے تہنیتی پیغامات پڑھے ۔ پاکستان کے یوم آزادی پرجن امریکی منتخب حکومتی شخصیات نے بھی اپنے اپنے پیغامات بھیجے ان میں امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومیو، گورنر جیف کو لیئر الی نوائے کے گورنر بروس رائونر، سینیٹر گیری پیٹرز کانگریس کی خاتون رکن جے لوئی کوری ادیگر اراکین کانگریس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف پاکستانی گلو گار راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قوالی سے شرکاء کو مسحور کر دیا ۔راحت فتح علی خان کو پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں میڈل آف ایکسیلنس ایوارڈ بھی دیا گیا۔ پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے معزز مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔