ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کل جمعہ کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے

جمعرات 16 اگست 2018 13:56

پترا جایا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کل جمعہ کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سڑیٹجک خصوصاً سیاست، سرمایہ کاری، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی اور علاقائی سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرے گا۔

مہاتیر محمد یہ دورہ چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون اول اور خارجہ امور، صنعت و تجارت ، زراعت سمیت متعدد وزراء اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ مہاتیر محمد اس دورے کے دوران علی بابا گروپ کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز اور زیجیانگ گیلی ہولڈنگ گروپ کے ہیڈکوارٹرز میں بھی جائیں گے۔ وہ بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک مفاہمت کی تین یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔ مہاتیر محمد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں ان کو اپنے ملک میں سرمایا کاری کی دعوت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :