Live Updates

عمران خان کا اقتدار میں آنے کے بعد بڑی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی تیاری

جے آئی ٹی میں الیکشن 2013ء میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں گے، معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 13:54

عمران خان کا اقتدار میں آنے کے بعد بڑی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی تیاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم اگلے تین روز میں حلف اٹھا لیں گے۔جس کے بعد ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیمیں اپنا کا م کرنا شروع کر دیں گی اور جہاں جہاں بھی لوٹ مار ہوئی ہے اس کا حساب لیا جائے گا۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عمران خان ایک جے آئی ٹی تشکیل دیں جو الیکشن 2013ء میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

جب کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔چاہے اس کا تعلق تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو۔عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہر کسی کا احتساب کیا جائے گا۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کےعہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری تھا۔ ایوان صدر کو سمری موصول ہونے پر صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس بُلانے کی منظوری بھی دے دی تھی۔ 13 اگست کو ہونے والےقومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد عمران خان ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کے بیان کے مطابق عمران خان 15 یا 16 اگست کو نہیں بلکہ 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف چند مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات