الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ آفیسران کی تقرری کردی

جمعرات 16 اگست 2018 14:05

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ آفیسران کی تقرری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ آفیسران کی تقرری کردی ہے۔ سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کے پریذائیڈنگ آفسیر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہوںگے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، صوبائی اسمبلی سندھ کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور صوبائی اسمبلی کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پریذائیڈنگ آفیسران ہوںگے۔ یہ پریذائیڈنگ آفیسران بالترتیب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کے صدر نشین ہوں گے۔