شفیق آباد ‘نامعلوم افردکی فائرنگ عدالتی ملازم قتل

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) صوبائی دار الحکومت کے علاقہ شفیق آباد میں نامعلوم افردنے فائرنگ کر کے عدالتی ملازم کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سلیم عرف وکی نامی شخص اپنے دوست عباس کو ملنے کے لئے شفیق آباد پہنچا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سلیم عرف وکی کو قتل کردیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے تفتیش کیلئے سلیم کے دوست عباس کو حراست میں لیا ۔