سرگودھا میں ٹریفک عملہ کے چوکوں سے غائب ہونے پر شہر بھر میں عید کا رش بڑھتے ہی ٹریفک کا جگہ جگہ جام رہنا معمول بن گیا

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سرگودھا میں ٹریفک عملہ کے چوکوں سے غائب ہونے پر شہر بھر میں عید کا رش بڑھتے ہی ٹریفک کا جگہ جگہ جام رہنا معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ٹریفک کا عملہ سرگودھا کے چوکوں پر ڈیوٹی پر موجود نہیں جس کے باعث شہر میں چوک بلاک 12، شاہین چوک،غلہ منڑی چوک، صدیق اکبر چوک،حسین چوک، سٹی روڈ، گولچوک، چوک سٹیلائٹ ٹاون،پرانا بم چوک،جی ٹی ایس چوک، چوک پھٹہ منڈی سمیت متعدد مقامات پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا لیکن وہاں ٹریفک پولیس اہکاروں کے موجود نہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :