سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چوہدری محمد یوسف کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور آزاد کشمیر اسمبلی کے جریدہ و غیر جریدہ سٹاف نے آزاد کشمیر کے بزرگ سیاسی و سماجی راہنما سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یُوسف کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے اور ملک و ملت کے لیے مرحوم کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔