قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا

جمعرات 16 اگست 2018 14:34

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کل جمعہ کو ہوگا۔ اس سلسلہ میں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ساڑھے 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اراکین نئے قائد ایوان (وزیر اعظم )کا انتخاب کریںگے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب ایوان میں ڈویژن کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے گا۔