آصف علی زرداری کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

مراد علی علی شاہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اوران کی قیادت میں ترقی یافتہ سندھ ہوگا، آصف زرداری

جمعرات 16 اگست 2018 14:52

آصف علی زرداری کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ مراد علی علی شاہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اوران کی قیادت میں ترقی یافتہ سندھ ہوگا۔انہوں نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کے عوام کی بیمثال خدمت کی جائے اورعوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیئے جائیں۔تعلیم، صحت اور امن کیلیئے کام کیا جائے ۔