آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع‘ سابق وزیرچوہدری محمد یوسف کی وفات پر دعا کی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاسجمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یوسف کے انتقال پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ممبرا سمبلی عبدالرشید ترابی نے دعا کرائی ۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔