ہٹیاں بالا ‘سینکڑوں گاڑیوں اور موٹڑ سائیکل پر مشتمل آزادی ریلی مظفرآباد تا چکوٹھی نکالی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 14:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سینکڑوں گاڑیوں اور موٹڑ سائیکل پر مشتمل آزادی ریلی مظفرآباد تا چکوٹھی نکالی گئی جس کی قیادت مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ملک ایاز احمد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی خواجہ اعظم رسول ووچر،صدر ایم ایس ایف (این)ضلع مظفرآباد راجہ زین محمودنے کی ہٹیاں بالا پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،مرکزی جائنٹ سیکرٹری سیدعجائب ہمدانی ،ارشاد سلیمان مغل کی قیادت میں درجنوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک ایاز احمد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی خواجہ اعظم رسول ووچر،صدر ایم ایس ایف (این)ضلع مظفرآباد راجہ زین محمو،دا یڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،مرکزی جائنٹ سیکرٹری سیدعجائب ہمدانی ،ارشاد سلیمان مغل نے کہا کہ با۔

(جاری ہے)

ملک اس وقت شدید بحرانوں سے گزر رہا ہے ہمارے پارلیمنٹرینز کو چاہیے کہ انہیں جو کام سونپا گیا ہے وہ اسے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہ کر کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازہ ہے۔ پاکستان کی ایک خاص جغرافیائی اہمیت صرف گوادر بندرگاہ سے پوری دنیاکی 04فیصدتجارت ہوگی حضرت قائداعظم نے فرمایا تھا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا۔

ہمیں انکے اقوال کو سامنے رکھ کر اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج تمام شہدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور یہ دعا کرتے ہیں کہ مملکت پاکستان قیامت تک قائم و دائم رئے آج کا دن پوری قوم کے لیے خوشی و کامرانی کا دن ہے کہ جب ہندوستان میں ملت اسلامیہ کو اپنا ملی تشخص ملا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبر قیادت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا۔

یوں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے اس پس منظر میں اگر ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی قومی تحریک آزادی کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاریخی حقیقت تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ریاست کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو تحریک پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا۔اس موقع پر تحریک آزادی میں حصہ لینے والے جانثاروں کی مکمل حمایت کی گئی مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کے مستقبل کی ضمانت ہی-