پاک آرمی کے زیر اہتمام لینڈنگ گراونڈکوٹلی میںجشن آزادی میلہ سجایا گیا

لوگوںکاجوش وخروش دیدنی رہا اورپورے وقت سب محظوظ ہوتے رہے کھیلوںکے مقابلہ جات کاانعقادبھی ہوا

جمعرات 16 اگست 2018 14:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاک آرمی کے زیر اہتمام لینڈنگ گراونڈکوٹلی میںجشن آزادی میلہ سجایا گیا ۔گراونڈمیں آزادی کپ کرکٹ کا فائنل ہوا جبکہ دیگر مقابلہ جات میںگھڑسواری،نیزہ بازی،گھوڑڈانس،رسہ کشی،میوزک چیر،ڈرل،ٹیبل ڈرل اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیااہلیان کوٹلی نے لینڈنگ گراونڈمیں بڑی تعداد میں شرکت کر کے جشن آزادی میلہ کو چار چاند لگا دیئے خواتین بچوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم ہاتھ میںتھامے رکھے تھے جبکہ یوم آزادی کے حوالہ سے کچھ خواتین اوربچوںنے خصوصی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے بچوںنے اپنے چہروںپرپاکستانی پرچم بھی بنائے ہوئے تھے گرائونڈمیںجاری اس رنگا رنگ تقریب کاانعقاد گزشتہ کئی سالوںسے کیاجارہاہے جس کی رونق ہرگزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے لوگوںکاجوش وخروش دیدنی رہا اورپورے وقت سب محظوظ ہوتے رہے کھیلوںکے مقابلہ جات کاانعقادبھی ہواجس میںآزادی کپ،کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میںونرٹیم کو60ہزاراورررنرٹیم کو30ہزارروپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

انعامات بریگیڈکمانڈر3-AKراشدسعیدنے اپنے دست مبارک سے دیئے جبکہ اس موقع پروائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی سیددلنوازگردیزی،لیفٹنینٹ کرنل عامرسلیم نے بھی جیتنے والی ٹیموںکے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کئے۔یوم آزادی کی اس رنگارنگ تقریب کے اختتام پرتھری اے کے بریگیڈکمانڈرراشدسعیدنے کہاکہ دشمن ہمیںکسی بھی مورچہ پرکمزورنہ سمجھے ہمیںعوام کاتعاون حاصل ہے یوم آزادی کی تقریب میںمرد،خواتین،بچوںبوڑھوںنے بڑھ چڑھ کرحصہ لیاآزادملک پاکستان حاصل کرنے کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوںکوصحیح معنوںمیںخراج عقیدت پیش کیاہے۔

لینڈنگ گرائونڈمیںجشن آزادی کی تقریب کی سیکورٹی کے انتظامات پاک فوج کے جوانوں اورپولیس اہلکاروںنے سرانجام دیئے جبکہ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کوٹلی کے نوجوانوںنے بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔