پاکستان دنیاکے نقشے پرامت مسلمہ کے لیے ایک نعمت ہے ‘صدر معلمہ جمیلہ شاہین

اسلاف کے کارناموںکونئی نسل تک پہنچاکر ہم ترقی کے کئی زینے عبورکرسکتے ہیں‘یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 14:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کیڑی دھڑہ کی صدرمعلمہ جمیلہ شاہین نے کہاہے کہ پاکستان دنیاکے نقشے پرامت مسلمہ کے لیے ایک نعمت ہے قوموںکی ترقی اپنی ذمہ داریاںپوری کرنے میںہے اسلاف کے کارناموںکونئی نسل تک پہنچاکر ہم ترقی کے کئی زینے عبورکرسکتے ہیں بچوںکاقومی تقریبات میںشرکت،شعوراورآگاہی کے لیے انتہائی ضروری ہے ہمارے آبائواجدادنے انتہائی نامساعدحالات میںقربانیاںدے کرپاکستان حاصل کیاآج پاکستان دفاع کے لحاظ سے ناقابل تسخیرقوت بن چکاہے پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے پاکستان تاقیامت دنیاکے نقشے پرقائم ودائم رہے گامقبوضہ کشمیرکی آزادی کے بعدقائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال کاخواب پایہ تکمیل تک پہنچے گاہماری منزل پاکستان ہے کشمیریوںکی آزادی کی تحریک اورتعمیروترقی کاضامن پاکستان ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنی14اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تقریب کاباقاعدہ آغازفضہ بشیرنے تلاوت قرآن پاک سے کیاحلیمہ ریاست نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی۔جس کے بعدطالبات نے قومی وملی ترانے پڑھے ۔طالبات کے درمیان تقاریری مقابلہ جات بھی ہوئے طالبات نے وطن سے محبت کے اظہارکے لیے خوبصورت تقاریربھی کیں۔

چودہ اگست یوم آزادی کے حوالہ سے سکول میںسجاوٹ بھی کی گئی تھی۔سکول کی طالبات ودیدہ مظہراوراریدہ سلیم نے پاکستان تجھے سلام کے عنوان سے خوبصورت تقاریرکیں۔زوبیہ اورساتھیوںنے اس پرچم کے سائے تلے ترانہ پڑھا فریحہ جاوید،یسرٰی اورساتھی طالبات نے میںپاکستان ہوںاورہم سب کاپاکستان کے خوبصورت ترانے بھی پڑھے۔طالبات نے تقریب میںیوم آزادی کے حوالے سے بھرپورحصہ لیااوراس بات کاعہدکیاگیاکہ ایک ذمہ دارشہری اورمحب وطن پاکستانی بن کرملک وقوم کی خدمت کریںگے۔

تقریب کے اختتام پرپاکستان کے استحکام،ترقی وخوشحالی،امن،اداروںکی مضبوطی،تحریک آزادی کی کامیابی،تحریک آزادی کی جدوجہدمیں قربانیاںدینے والے شہداء،دہشت گردی کی جنگ میںشہیدہونے والے پاک فوج کے جوانوںاوراتفاق واتحادکے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔