Live Updates

اڈیالہ جیل میں مریم نواز نے عمران خان سے متعلق کیا کہا ؟

میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں پریشان دکھائی دیئے، مریم نواز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 14:37

اڈیالہ جیل میں مریم نواز نے عمران خان سے متعلق کیا کہا ؟
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2018ء) جمعرات کے دن کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مختص کیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ن لیگی رہنماؤں نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، میرحاصل بزنجو،، پرویز ملک ،،طلال چوہدری،، زبیر محمود اور غلام دستگیر کے علاوہ صاف پانی کمیشن کے سابق سربراہ قمرالاسلام کے بچے شامل تھے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے ملاقات کے دوران نواز شریف کو گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دیا۔

(جاری ہے)

وہ کل کافی پریشان تھے۔ اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں پریشان دکھائی دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

جب کہ ملاقات کے دوران مریم نواز مگ میں چائے پیتی رہیں ۔ نواز شریف نے ملاقات کرنے والوں سے مختلف امور پر گفتگو کی اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے،تاہم مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائڑد صفدر کے ساتھ احتساب عدالت کی ط رف سے دی گئی سزا بگھت رہے ہیں۔تینوں مجرموں کو سزا ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی۔تینوں مجرم اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات