بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 14:56

کوئٹہ۔ 16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے بلوچستان بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرپروفیسر سراج احمد کاکڑ ،کنٹرولر عباداللہ شاہ غرشین، سیکرٹری بورڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانات میں 80ہزار 6سو 37 طلباء شریک ہوئے جن میں 66ہزار 9سو 66کامیاب قرار پائے۔

اس طرح نتائج کا تناسب 83.05فیصد رہا ،سال اول اور سال دوئم کے الگ الگ طلباء کی تعداد کچھ یوں ہے۔ سال اول میں 36060 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 28ہزار 9سو 94کامیاب قرار پائے،اس طرح نتائج کا تناسب 80.40فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ سال دوئم میں 44ہزار 5سو 77طلباء نے شرکت کی جن میں سے 37ہزار 9سو 72کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

اس طرح نتیجے کا تناسب 85.18فیصد رہا اس رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء میں بی آر سی لورالائی کے محبوب الرحمن ولد مجیب الرحمن نے 1012نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ دوسری پوزیشن بی آر سی لورالائی کے طالب علم محمد ریحان ولد حاجی محمد اسحاق نے 1008نمبر لیئے اسی طرح کوئٹہ کے اسلامیہ گرلز کالج کی طالبہ ارینہ ولد رفیع اللہ اور بی آر سی لورالائی کے طالب علم اسرار اللہ ولد نعمت اللہ نے 1005نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر پروفیسر سراج احمد کاکڑ کنٹرولر عباداللہ شاہ غرشین اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپراہ نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء وطالبات مزید محنت کرکے ملک وقوم کا خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے ۔