ْموجودہ دور میں انرجی سیکٹر اور نینو ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر ارشد پرویز

جمعرات 16 اگست 2018 14:56

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد پرویز نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انرجی سیکٹر اور نینو ٹیکنالوجی اہمیت اختیار کر گئی ہے، شعبہ کیمیا کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے نینو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلی دو روزہ انرجی مٹیریل ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

ورکشاپ کی صدارت ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار نے نینو ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شعبہ کیمیا کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ بعدازاں سیکرٹری کانفرنس ڈاکٹر توقیر علی شیرازی نے پاکستان سائنس فائونڈیشن اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر فنڈز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد پرویز نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور انرجی سیکٹر اور نینو ٹیکنالوجی کی افادیت پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انرجی سیکٹر اور نینو ٹیکنالوجی بڑی اہمیت اختیار کر گئی ہیں، نینو ٹیکنالوجی کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔