بزم علم و فن پاکستان ہزارہ کے زیراہتمام ماڈرن ایج کالج ایبٹ آباد میں یوم آزادی کے حوالہ سے مشاعرہ

جمعرات 16 اگست 2018 15:01

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بزم علم و فن پاکستان (ہزارہ) کے زیراہتمام ماڈرن ایج کالج ایبٹ آباد میں یوم آزادی کے حوالہ سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ بوائز کیمپس میں منعقدہ مشاعرے کی صدارت ممتاز ادبی شخصیت پروفیسر بشیر احمد سوز نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احمد حسین مجاہد، امان الله خان امان، سعید ناز، حمید الله خان، عبدالوحید بسمل، بشیر احمد سوز، ناصر دائود، شکیل احمد اعوان، عامر سہیل، عاصم شہزاد اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ معاشرے کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ بزم علم فن و فن ہزارہ کے زیراہتمام ہر سال یوم آزادی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شعراء کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔