پاکستان یو ایس المنائی نیٹ ورک کے ممبر کی جانب سے یونیورسٹی آف ہری پور میں سیمینار کا اہتمام

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان یو ایس المنائی نیٹ ورک کے ممبر اور لیکچرار نعیم بخاری ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی آف ہری پور میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد ہمارے طالب علموں کو امریکا میں سکالرشپس حاصل کرنے اور مفت بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے بارے میں مکمل گائیڈ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نعیم بخاری خود یونیورسٹی آف ہری پور سے منتخب ہو کر امریکا گئے تھے۔ اس وقت وہ یونیورسٹی آف ہری پور کے نوجوان لیکچرار بھی ہیں۔ سیمینار میں مہمان سپیکر عمیر قریشی، نعمان احمد اور نادر علی خان نے طالب علموں کو اس سلسلہ میں معلومات فراہم کیں۔ سیمینار میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید اور ڈسٹرکٹ ناظم عادل اسلام مہمان خصوصی تھے۔