امریکہ ،ْ ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے 78 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی طور پر داخلے کے جرم میں رروائی کا سامنا کرنا پڑیگا ،ْرپورٹ

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) امریکی بارڈر فورس نے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو حراست میں لے لیا جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے گذشتہ ہفتے ٹیکساس کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک لاک کیے گئے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں سے 78 افراد کو گرفتار کیا ،ْ جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہو رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کی صحت ٹھیک تھی جن میں بھارت، ہنڈراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، کیوبا، نائیجیریا، چلی اور ترکی کے باشندے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورسز نے ہیوسٹن اور دیگر سرحدی علاقوں میں پانچ روز کے دوران غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے والے 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کے جرم میں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب وہ افراد جن کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائیگا انہیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تحویل میں رکھا جائے گا اور پھر امریکہ سے بے دخل کردیا جائیگا۔