بھارت ،ْ بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا

متاثرہ خاتون کی شکایت کو مقامی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ،ْمعاملے کی چھان بین کے بعدضروری کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،ْحکام

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

بھارت ،ْ بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بھارت میں بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلبھ گڑھ کے علاقے نئی مسجد کے علاقے میں خورشید نامی شخص بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ نگینہ نامی خاتوں کے سسرال والے اور شوہر بیٹے کے آرزومند تھے۔

(جاری ہے)

تیسری بیٹی کی ولادت پر شوہر نے اپنے گھروالوں کے اکسانے پر نگینہ کو بیٹیوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا جس کے بعد خاتون میکے چلی آئی۔ بیوی کے گھروالوں نے الزام لگایا کہ خورشید جہیز کا سامان اورہر ماہ 12ہزار روپے کا مطالبہ کرتا تھااس معاملے میں ایس پی دیہات اشیش سریواستو نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کو مقامی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ معاملے کی چھان بین کے بعدضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :