ٹرمپ دھمکیوں کا سلسلہ بند کریں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) وائٹ ہاؤس نے امریکی پادری کی رہائی کے بدلے ترکی سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں کا سلسلہ بند کریں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کا امریکی مصنوعات پر ٹیکس قابل افسوس ہے اور یہ غلط سمت میں ایک قدم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے پادری کو رہا نہ کرنے پر ترک وزیر انصاف اور وزیر داخلہ پر سفری پابندیاں عائد کرکے ان کے واشنگٹن میں اثاثے بھی منجمد کردیئے تھے۔جس کے جواب میں ترکی نے امریکی وزیر انصاف اور وزیر داخلہ پر سفری پابندی عائد کردی اور ان کے انقرہ میں اثاثے بھی منجمد کردیئے تھے۔ دوسری جانب ترکی نے امریکی ٹیکس کے جواب میں امریکی گاڑیوں اور دیگر اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا