لیبیا، 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل میں ملوث 45 افراد کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لیبیا میں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل میں ملوث 45 ملیشیا اہلکاروں کو پھانسی دے دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں اداریکے مطابق لیبیائی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم پر 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو قتل کرنے والے 45 ملیشیاء اہلکاروں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ مقدمے کے 54 دیگر اہلکار پانچ سال سزائے قید کاٹ رہے ہیں جبکہ 22 کو بری کر دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے دیگر تین فریقین فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے تھے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :