بھارت‘پرچم کشائی تقریب‘قومی جھنڈا زمین پر آگرا

جھنڈا بی جے پی صدر امیت شاہ کے ہاتھوں گرا‘عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر ‘پی پارٹی صدر کیخلاف ملک گیر احتجاج

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بھارت کے یوم آزادی پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو پرچم کشائی کے وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز دارالحکومت نئی دلی میں حکمران جماعت بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے سربراہ امیت شاہ کے ہاتھوں سے بھارتی جھنڈا اس وقت زمین پر گر گیا جب وہ اسے لہرا رہے تھے۔

بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تو ترنگا فضائ میں جانے کے بجائے زمین پر آگرا۔بی جے پی صدر امیت شاہ کے ہاتھوں قومی پرچم زمین پر گرنے سے عوام میں شدید غم و غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی ہے‘جس کے نتیجے ملک کے متعدد شہروں میں بی جے پی پارٹی کے صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور اسکی مقامی انتظامیہ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر میں منعقدہ یوم آزادی کی سرکاری تقریب کے دوران آڈیو سسٹم میں خرابی کی وجہ سے خلل پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر این این و و ہرا کی زیر صدارت سرکاری تقریب کے دوران ایک کلچرل پروگرام میں آڈیو سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے کام چھوڑ دیا۔قابض انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقریب کے دوران آڈیو سسٹم میں خلل کی تحقیقات کا حکم دیا اور کلچرل اکیڈمی کے حکام پر اسکی ذمہ داری عائد کی جارہی ہے۔