لاہور کے فارم ہاؤس پر چھاپہ، لڑکے لڑکیوں پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل اورلیڈی کانسٹیبل برخاست

کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کے تشدد کا سخت نوٹس لے کر نوکری سے برخاست کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اگست 2018 15:33

لاہور کے فارم ہاؤس پر چھاپہ، لڑکے لڑکیوں پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) : لاہور کے فیکٹری ایریا میں موجود فارم ہاؤس پر چھاپہ مارنے اور وہاں موجود لڑکیوں اور لڑکوں پر تشدد کرنے پر کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں فارم ہاوس پرچھاپے کے دوران لڑکے اور لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد ان پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کاسخت نوٹس لے کر کانسٹیبل عبدالمنان اورلیڈی کانسٹیبل نصرت عنایت کونوکری سے برخاست کیا ۔

اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر بہارحسین اورٹی اے ایس آئی ذوالفقارکوبھی انکوائری میں الزمات ثابت ہونے پرسخت محکمانہ سزا ہو گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ کسی پولیس اہلکار کوکسی شہری سے بداخلاقی یا غلط رویہ اختیارنہیں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صوبائی دارالحکومت کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مار کر 8 لڑکیوں،6 لڑکوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے کوکین اور منشیات بھی برآمد کی تھیں۔

اس معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز کی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ گرفتار افراد کے لئے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذکورہ فارم ہاﺅس میں تقریب کا اہتمام حسیب جٹ نامی لڑکے کی جانب سے کیا گیا۔ حسیب جٹ عرصہ دراز سے اس طرح کی پارٹیاں منعقد کروا رہا ہے اور ایسی پارٹیوں میں کوکین سمیت نشہ آور اشیاء بھی فروخت کرتا ہے ۔

پولیس کے مطابق ایسی پارٹیوں کے لیے پاسز ہزاروں روپے میں فروخت کرتا ہے،یہ پاسز امیر گھرانے کے لڑکے اور لڑکیوں میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ حسیب جٹ ایک ملزم ہے جس ریکارڈ بھی موجود ہے اوراس کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔اور یہ ملزم لاہور بھر میں موجود کئی فارم ہاﺅسز پر حسیب ایسی پارٹیاں کروا چکا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ تفتیشی پولیس کو بھجوادیا گیا ہے۔

فارم ہاؤس پر چھاپے کے بعد گرفتار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو پولیس کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب گرفتار کیے جانے والے لڑکے اور لڑکیوں پر تشدد کرنے پر کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل عبدالمنان اورلیڈی کانسٹیبل نصرت عنایت کی گرفتار افراد پرتشدد کرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: