مسجد نبویؐ کے ممتاز عالم دین الشیخ ابو بکر الجزائری انتقال کرگئے

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

مسجد نبویؐ کے ممتاز عالم دین الشیخ ابو بکر الجزائری انتقال کرگئے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مسجد نبویؐ کے امام، مدرس اور ممتازعالم دین الشیخ ابو بکر الجزائری 98 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ الشیخ الجزائری جنوبی الجزائر کے علاقے لیوة میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ہی ملک میں قرآن وحدیث میں تخصص کیا اور اس کے بعد وہ مدینہ منورہ آ گئے جہاں انہوں نے مسجد نبویؐ میں مدرس اور مفسر قرآن کے طور پر دینی اور علمی خدمات انجام دینا شروع کیں۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام دارالحدیث مدینہ منورہ میں بطور مدرس اور معلم بھی خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار جامعہ اسلامیہ کے اولین اساتذہ میں ہوتا ہے۔ الشیخ الجزائری کے انتقال پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی سرکردہ شخصیات نے بھی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔