چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
چودھری پرویزالٰہی کی201 ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوار کو شکست،اپوزیشن کے امیدوارچوہدری اقبال گجرصرف147ووٹوں تک محدود
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 15:55
(جاری ہے)
تاہم اس موقع پرن لیگی ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج بھی کیا۔
یاد رہے 371 کے ایوان میں صرف 354 نومنتخب ارکان نے حلف لیا ہے۔ جبکہ چوہدری نثار، میاں جلیل اور عظمیٰ قادری سمیت5 ارکان نے حلف نہیں اٹھایا۔اسی طرح 6حلقے نشستیں چھوڑنے پر خالی اور الیکشن کمیشن نے تین حلقوں سے نتائج بھی روک رکھے ہیں۔جبکہ 3حلقوں میں الیکشن نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے۔ پنجاب میں پچھلے مسلسل 10 سال جبکہ 30 برس تک پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت رہی ہے اور اس میں ماسوائے چند برسوں کے، بقیہ وقت اس کی سربراہی شریف خاندان کے پاس رہی. حالیہ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد عددی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ 179 نشستوں کے ساتھ اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق )کی 10 نشستیں ملا کر وہ حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستیں حاصل کر لے گی۔ اس کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے 164 نشستیں رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلز پارٹی کے8 اور4 آزاد اراکین کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 مزید اراکین کی حمایت درکار ہو گی مرکزمیں پیپلزپارٹی کے ساتھ اختلافات سامنے آنے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی سپیکراور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کی طرح وزیراعلی کے انتخاب میں بھی نون لیگ کی حمایت نہیں کرئے گی۔ نون لیگ وزیرِاعلی پنجاب کے امیدوار کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کر چکی ہے۔ انتخاب میں شکست کی صورت میں وہی قائد حزبِ اختلاف ہوں گے. تاہم ایسی صورت میں اس کا قلعہ سمجھے جانے والے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مسلسل 10 برس تک حکومت کرنے کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعت بن جائے گی۔ نون لیگ پر پاکستان تحریکِ انصاف کی عددی فوقیت محض چند نشستوں کی ہے۔ ایسے میں ان کی حکومت کتنی پائیدار اور موثر ہو گی؟ ن لیگ اسے کیسے مشکل میں ڈال سکتی ہے؟ ایسے تمام سوال ابھی سے گردش میں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.