ہنگو،سیکٹر ہیڈ کوارٹر غلجو اورکزئی سکائوٹس کے صوبیدار میجر جلال کو لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 16:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء)سیکٹر ہیڈ کوارٹر غلجو اورکزئی سکائوٹس کے صوبیدار میجر جلال کو لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ترقی کے بیجز سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم اور ڈی سی ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر نے لگائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی سکائوٹس سیکٹر ہیڈ کوارٹر غلجو کے صوبیدار میجر جلال کو بہترین خدمات اور اچھی کارکردگی پر عارضی طور پر شولڈر پروموشن دیکر لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی جس کو کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی خالد اقبال وزیر نے ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ترقی کی بیجز لگائے اس موقع سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔