اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نجی کورئیر کمپنی اسلام آباد میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،چوہدری خالد رشید

جمعرات 16 اگست 2018 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نجی کورئیر کمپنی اسلام آباد میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،100سے زائد ملازمین نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اس موقع پر ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیدنے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں ،شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری اولین فرض ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نجی کورئیر کمپنی اسلام آباد میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں100سے زائد ملازمین نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق بھی موجود تھے ،،ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے شرکاء کو دوران ڈرئیونگ موبائل سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف اداروں میں شرکاء کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، نجی کورئیر کمپنی کے آفیسرز نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سخت گرمی میں بھی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔