Live Updates

دفتر خارجہ کے ترجمان کا عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کا مشورہ

بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ،ْ پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کیدعوؤں کی نفی ہے ،ْپاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑیگا ،ْفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں ،ْڈاکٹر محمد فیصل

جمعرات 16 اگست 2018 16:35

دفتر خارجہ کے ترجمان کا عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ،ْ پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کیدعوؤں کی نفی ہے ،ْپاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑیگا ،ْفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں۔

جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کے واویلا پر تبصرہ کیا اور کہاکہ بھارتی میڈیا کو بڑے ہوجانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کیدعوؤں کی نفی ہے تاہم پاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے 5 مزید شہری شہید ہوچکے ہیں ،ْ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا تعلقات کی بنیاد پر ہے تاہم پاکستان سعودیہ سمیت کینیڈا کی سفارتی کشیدگی کو مانیٹر کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ امریکا سے فوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے اور اس معاملے پربات چیت جاری ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات