سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سیمونا ہالپ اور انجلیق کربر ویمنز سنگلز پری کوارٹر ٖفائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 16 اگست 2018 16:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سیمونا ہالپ اور انجلیق کربر اور میڈیسن کیز سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کیرولین وزنائیکی رائونڈ 32 میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں نامور رومانیہ کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی آجلا کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے سیٹ میں 6-3 سے شکست دی تیسرا سیٹ 4-3 تک پہنچا تو آسٹریلوی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور سیمونا ہالپ نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جرمنی کی انجلیق کربر نے روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا کو 4-6، 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی میڈیسن کیز نے اٹلی کی کامیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔