Live Updates

عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ‘کر پشن ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ اولین تر جیح ہوگی ‘چوہدری محمدسرور

گور نر ہائوس لاہور کے بارے عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد جو بھی فیصلہ کر یں گے اس پر عمل کیا جائیگا ‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 16 اگست 2018 16:51

عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ‘کر پشن ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے نامزدگور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیںاب حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کے مطابق عوامی حکومت قائم ہوگی ،گور نر ہائوس لاہور کے بارے عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد جو بھی فیصلہ کر یں گے اس پر عمل کیا جائیگا کیونکہ عمران خان کا ویژن ہی ہمارامشن ہے ،اپوزیشن مر کز اور صوبے میں تقسیم ہو چکی ہے ،کر پشن ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ اولین تر جیح ہوگی،تحر یک انصاف کا وزیر اعظم ‘وزراء اعلی ‘گورنرز ‘وزراء اور مشیر حکومتی عہدے کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کا سوچ بھی نہیں سکتا ،پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں لوگوں کو انکا حق ملے گا ۔

اپنے دفتر میں میڈیا کے مختلف نمائندوں اور پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن ایک ناسو بن چکا ہے جس ادارے میں چلے جائیںوہاں کرپشن اور سفارش چلتی ہے اور پیسے کے بغیر لوگوں کے کام نہیں ہوتے مگر اب نئے پاکستان میں ایسے تمام مظالم کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی معنوں میں ایک عوامی اور جمہوری حکومت قائم ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر حکمران خود کر پشن کرتے ہیں تو پھر نیچے والے لوگوں کو بھی کر پشن کر نے کی جرات ہوتی ہے مگر جب ملک میں عمران خان وزیر اعظم ہوں گے تو کوئی بھی کر پشن کر نے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں کیونکہ نئے پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کوانکے جر م کے سزاسالوں مہینوں نہیں دنوں میں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میںسنا دیا ہے اس لیے جن کے پاس اپوزیشن کا مینڈ یٹ ہے وہ اپوزیشن کر یں ہم ہر فورم پر انکا سامنا کر یں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات