Live Updates

پاکستان میں جمہوری تسلسل ہی ترقی و خوشحالی کی علامت ہے‘نوشین حامد

تحریک انصاف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو درپیش مسائل سے باہر نکالے گی

جمعرات 16 اگست 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل ہی ترقی و خوشحالی کی علامت ہے،اقتدار کی منتقلی سے ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے،تحریک انصاف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو درپیش مسائل سے باہر نکالے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت سے بڑا مسئلہ ڈوبتی ہوئی معاشی صورتحال سے ہے ،پاکستانی روپیہ کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے اس کیلئے حکومت ٹھوس اور مضبوط اقدامات اٹھانے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا عمران خان نے کی جدوجہد اور بہترین حکومت عملی کی بدولت تحریک وفاق،پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے،حکومت کی اتحادی بھی خوش اسلوبی سے ملکی ترقی میں اپنا رول ادا کرینگے،تحریک انصاف منفی سیاست کی بجائے مثبت سیاست کو ترجیحی دے گی،ن لیگ کی ناقص پالیسیوں سے نالع لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور عوام نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو وٹ دیے،ہم عوام کے ووٹ کا ہر صورت تحفظ کرینگے،پاکستان کے عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور جو وعدے عوام سے کیے ان کو پورا کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات