Live Updates

انہیں زیادہ زخم لگے،انکوبولنےدو، پرویزالٰہی کی ن لیگی احتجاج پرطنز

عوام کا تقدس پامال کرنے والوں کوروکنا ہوگا، کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایا جائے۔نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا ایوان میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 16:47

انہیں زیادہ زخم لگے،انکوبولنےدو، پرویزالٰہی کی ن لیگی احتجاج پرطنز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایا جائے،عوام کا تقدس پامال کرنے والوں کوروکنا ہوگا،انہوں نے ن لیگی ارکان کے احتجاج پرطنزیہ کہا کہ انہیں بولنے دیں ان کوزخم زیادہ لگے ہیں۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایا جائے۔

سب ملکر افہام وتفہیم سے ایوان کوچلائیں گے۔ایوان میں موجود تمام ارکان میرے محترم ہیں۔انہوں نے ن لیگی ارکان کے احتجاج پرطنزیہ کہا کہ انہیں بولنے دیں ان کوزخم زیادہ لگے ہیں۔عوام کا تقدس پامال کرنے والوں کوروکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے۔ہماری نیک نیتی عوام دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ ممکن نہیں تھا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اعتماد کا اظہار کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،خفیہ رائے شماری کے ذریعے چودھری پرویزالٰہی کو201 ووٹ ڈالے گئے۔ جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔ خفیہ رائے شماری میں 349 ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔

پرویز الٰہی کو اپوزیشن امیدوار کے مقابلے میں 54 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے بھی 10ارکان اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالے ہیں ،جس پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے. پنجاب میں پچھلے مسلسل 10 سال جبکہ 30 برس تک پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت رہی ہے اور اس میں ماسوائے چند برسوں کے، بقیہ وقت اس کی سربراہی شریف خاندان کے پاس رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات