Live Updates

پنجاب میں ن لیگ کی بادشاہت اور غرور خاک میں مل گیا

ماروی میمن نے ایک بار پھر ن لیگ کی قیادت پر طنز کے تیر برسا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 17:02

پنجاب میں ن لیگ کی بادشاہت اور غرور خاک میں مل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کی منحرف رہنما ماروی میمن نے ماضی میں کئی بار ن لیگ کی قیادت پر تنقید کی۔آج اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات ہوئے جس میں ن لیگ کو شکست ہوئی۔ماوری میمن نے ایک بار پھر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سب غرور اور بادشاہت خاک میں مل گیا۔
ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی خود کو حکمران سمجھ رہے تھے۔

ان کے ارد گرد موجود لوگ ہیں سمجھتے ہیں کہ نہ ان کی عزت ہے اور نہ ہی دماغ۔
اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپوزیشن اتحاد کو منافقت قرار دے دیا تھا۔ سابق چئیرمین بی آئی ایس پی مجھے اس قومی اتحاد برائے صاف شفاف انتخابات کی منافقت پر ہنسی آ رہی، یہ 2013 میں کیوں نہ بنا جب تمام جماعتیںن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے پنجاب اسمبلی میں آج اسپیکر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس انتخاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ چودھری نثار علی خان اور عظمیٰ زعیم قادری آج بھی حلف لینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اور حمایتی ارکان کو ملا کر کُل 190 ووٹس بنتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے 201 ووٹس حاصل کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور اسی فارورڈ بلاک کے 11 ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات