عبد القدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے

عبد القدوس بزنجو نے 39ووٹ حاصل کیے جب کہ پوزیشن اتحاد کے نواز کاکڑ کو 20ووٹ ملے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 17:23

عبد القدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018ء) عبد القدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور عبد القدوس بزنجو نے 39ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن اتحاد کے نواز کاکڑ کو 20ووٹ ملے۔ محمدنوازخان کاکڑ متحدہ مجلس عمل اور بی این پی مینگل کےنامزدامیدوارتھے۔

میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے15ویں اسپیکرمنتخب ہوئےہیں۔میرعبدالقدوس بزنجو4جون 2013 سے 22 مئی 2015 تک ڈپٹی اسپیکررہ چکے ہیں۔یاد رہے مشتاق غنی اسپکیر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے۔مشتاق غنی نے اسپیکر کے انتخابات میں 81ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف اے این پی کے امیدوار لائق محمد نے 27 ووٹ حاصل کیے۔ مشتاق غنی لائق محمد کو شکست دیتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی کے پی کے اسمبلی کے اٹھارویں اسپیکر منتخب ہو ئے ہیں۔انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ وزیر اعل یسندھ منتحب ہو گئے ہیں۔ آج سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے میدان سجا تھا۔۔پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں ہیٹرک مکمل کر لی۔ سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیر اعلی سندھ منتخب ہو گئے ہیں۔

پلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ اورمتحدہ اپوزیشن کے شہریارمہرمیں مقابلہ ہوا۔ تحریک لبیک نے پیپلزپارٹی یا اپوزیشن کے کسی بھی امیدوارکوووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔مراد علی شاہ نے 97 ووٹ حاصل کیے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے شہریارمہر نے 61 ارکان کی حمایت حاصل کی۔جس کے بعد مراد علی شاہ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے، چودھری پرویزالٰہی نے201 ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوارکو شکست دی جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوارچوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔