تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

سائنس گروپ میں طالبات نے تینوں امتیازی پوزیشن اورجنرل گروپ میں بھی پہلی پوزیشن طالبہ نے حاصل کی

جمعرات 16 اگست 2018 17:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ، سائنس گروپ میں طالبات نے تینوں امتیازی پوزیشن حاصل کرکے بازی مار لی ، جنرل گروپ میں بھی پہلی پوزیشن طالبہ نے حاصل کی ،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے نتائج کا اعلان تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہ تقریب میں کیا جس میں پوزیشن ہولڈرز ان کے والدین ، اساتذہ ، بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن ، سیکریٹری شاہنواز بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سرور ملاح اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی احمد جمالی اور دیگر بھی موجود تھے نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حیات گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول حیدرآباد کی طالبہ ام رومان بنت محمد انور سیٹ نمبر 107480 نے حاصل کی انہوں نے 850 میں سے 749 مارکس لیے ہیں نتیجہ 88,12 فیصد رہا، دوسری پوزیشن بھی حیات گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول حیدرآباد کی طالبہ سنل فاطمہ بنتِ عرفان محمود سیٹ نمبر 107469 نے حاصل کی انہوں نی746 مارکس حاصل کئے نتیجہ 87,76 فیصد رہا تیسری پوزیشن کمیونٹی بیسڈ ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان کی طالبہ مسکان فاطمہ بنتِ ڈاکٹر مشتاق احمد سیٹ نمبر134138 نے حاصل کی انہوں نے کل 744 مارکس حاصل کئے ان کا نتیجہ 87,53 رہا ہے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہالیپوٹہ پھلیلی حیدرآباد کی طالبہ صبا صدیقی بنتِ عالم گیر صدیقی سیٹ نمبر183543 نے حاصل کی انہوں نے 850 مارکس میں سے کل651 مارکس حاصل کئے ان کا نتیجہ 76,59فیصد رہا دوسری پوزیشن ایکسی لینٹ ہائی اسکول ہیرآباد حیدرآباد کے طالب علم محمد فرحان بیگ ولد محمد سرفراز سیٹ نمبر179043نے 628 مارکس حاصل کئے نتیجہ 73,88 فیصد رہا تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان آباد ٹنڈو الہیار کے طالب علم نور محمد ولد محمد امین سیٹ نمبر183815نے 626 مارکس حاصل کرکے لی ہے ان کا نتیجہ 73,65 فیصد رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :