پاکستان اور متحدہ عرب امارات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ غیر معمولی تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدابراہیم سالم الاظبی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 18:10

پاکستان اور متحدہ عرب امارات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے غیر معمولی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اسے نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدابراہیم سالم الاظبی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تاجر برادری میں رابطوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔