محکمہ اقلیتی امو ر نے مسیحی قبرستا ن کی دیو ار کی تعمیر کا آغا ز کر دیا

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی ہدایت تا ریخی قبرستا ن کو محفو ظ کر نے کیلئے 5کرو ڑکا پی سی ون تیا ر کیا جا رہا ہے

جمعرات 16 اگست 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) نگرا ن صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر اور انسا نی حقوق سا ئمن جا ن ڈینئل کی ہدایت پر محکمہ اقلیتی امو ر سندھ نے مسیحی قبرستا ن (گو را قبرستا ن ) کی دیوا ر کی تعمیر نو کے کا م کا آغا ز کر دیا ہے ۔جو کہ دو ما ہ قبل کرا چی میٹرو پولیٹن کا ر پو ریشن نے بل بو ر ڈ اور ہو ڈنگز ہٹا نے کے آپریشن کی آڑ میں مسما ر کر دی تھی ۔

جس سے قبرو ں کی بے حرمتی اور سیکیو ر ٹی کے خد شات تھے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر سا ئمن جا ن ڈینئل نے شکا یا ت کا نو ٹس لیتے ہو ئے محکمہ اقلیتی امو ر کو ہنگا می بنیا دو ں پر چا ر دیوا ر ی کی تعمیرکے احکا ما ت جا ری کئے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر نے جمعرا ت کے رو ز کراچی اور بلو چستا ن کے بشپ صا دق ڈینئل کے ہمرا ہ دیوا ر کی تعمیر کے کا م کا جا ئزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ اقلیتی امور انور ببر اور ایگزیکٹو انجینئر ریا ض بھٹو بھی مو جو د تھے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر نے ہدایت کی کہ دیوا ر کے علا وہ مر د اور خواتین کیلئے الگ الگ بیت الخلا ء بھی تعمیر کئے جا ئیں ۔اس مو قع پر ایگزیکٹو انجینئر اقلیتی امو ر ریا ض بھٹو نے بریفنگ میں بتا یا کہ تا ریخی مسیحی قبرستا ن کو محفو ظ بنا نے کیلئے 5کرو ڑ کی لا گت سے پی سی ون بنا ئی جا ر ہی ہے جس میں چار دیواری کی تعمیر ،پرا نی قبرو ں کا تحفظ ،دو کمرو ں کا دفتر ، بیت الخلا ء کے چا ر بلا کس اور 30فیصد ارا ضی کی فلنگ کے کام شامل ہیں ۔