بھارتی حکمرانوں کو خود کو جمہوری کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں ،مختاراحمد وازہ

کشمیری عوام اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگ رہے ہیں جس کا وعدہ بھارت اور عالمی برادری نے ان سے کر رکھا ہے،حریت رہنما

جمعرات 16 اگست 2018 18:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختاراحمد وازہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگ رہے ہیں جس کا وعدہ بھارت اور عالمی برادری نے ان سے کر رکھا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختار احمد وازہ نے کولگام میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظالم بھارتی حکمرانوں کو خود کو جمہوری کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے میں رائج تمام کالے قانون خاص طور پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔مختار اوازہ نے بھارتی آئین کی دفعہ 35Aکی منسوخی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب بگاڑنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اس کے خلاف ہرممکن مزاحمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :