اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد ایوب مری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 16 اگست 2018 18:55

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد ایوب مری کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار وڈ ھ منیر مغل،چیف آفیسر وڈھ آزاد خان بنگلزئی،وائس چئیرمین وڈھ فضل الرحمن ایڈووکیٹ سمیت تاجر برداری کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پر ائس کنٹرول کمیٹی نے وڈھ بازار کے لیے نئے نرخ نامہ جاری کیا اجلاس میں وڈھ بازار میں آنیوالی گاڈیوں کو بکرا منڈی منتقل کرنے گندم کپاس مرچ سمیت دیگر اشیاء کے کاروباری حضرات کو منڈی منتقل کرنے بازار کے اندر جگہ جگہ کھڑے کی جانیوالی گاڈیوں اور گیس کے کاروبار میں شامل دوکانوں کو بھی بازار سے بکرا منڈی شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان دوکاندار حضرات کو فور نوٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کو رلیف دیں امید ہے کہ آج کے اجلاس میںکیے گئے فیصلوںکی مکمل پابندی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کی گئی تو دوکانداروں کے خلاف بھر پور انداز میں کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہے ہماری کوشش ہو کہ ہم ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاء کی فروخت سے باز آجائے اور دین کے مطابق اپنے غریب مسلمان بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر کوئی بھی دوکاندار نرخ نامے کی خلاف ورزی کررہا ہو تو اس شخص کی فوری نشاندہی کی جائے انتظامیہ فوری حرکت میں آکر اس شخص کو خلاف کاروائی کریگی انہوں کہا کہ وڈھ عوام اور تاجر برادی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہر کے صفائی میں بھی میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔