ضلع چاغی ایک پر امن علاقہ ہیں ،کچھ نادیدہ قوتیں جان بوجھ کر پرامن حالات کو خراب کر رہے ہیں ، رکن قومی اسمبلی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی

جمعرات 16 اگست 2018 18:55

دابلندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع چاغی ایک پر امن علاقہ ہیں مگر کچھ نادیدہ قوتیں جان بوجھ کر پرامن حالات کو خراب کر رہے ہیں ایک ہفتے کے دوران پے در پے واقعات کا رونما لمحہ فکریہ ہیںآج دن دیہاڑے وی آئی پی ایریا میں قبائلی رہنما سردار حنیف سیانی کا قتل باعث حیرت ہیں کہ جس جگے پر یہ واقع پیش آیا ہے یہ انتہائی احساس ہیں اور عدالت پولیس تھانہ لیویز تھانہ ایس پی آفس اسٹنٹ کمشنر آفس سیمت دیگر آفیسرز کا رستہ ہیں مگر افسوس کہ اس طرح کے وی آئی پی ایریا میں اگر اس طرح کے واقعات پیش آسکتے ھیں تو باقی علاقوں کے امن کی امان کی صورتحال کیسی رہے گی انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو گوش گزار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور سردار حنیف سیانی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں۔