متحدہ کے عبدالرشید کا مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران عبد الرشید نے وزیر اعلی سندھ اور سندھ اسمبلی اراکین سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایوان میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد لاؤں گا۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر سندھ اسمبلی کا کوئی رکن سمجھوتا نہیں کرے گا