کوئٹہ، باراتی گاڑی کے حادثہ میں زخمی نوجوان چل بسا،تعداد5 ہوگئی

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

کوئٹہ، باراتی گاڑی کے حادثہ میں زخمی نوجوان چل بسا،تعداد5 ہوگئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) دکی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے کی وجہ سے زخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی گزشتہ روز بغائو میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے تین بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور 20 سالہ نوجوان سرور خان شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا تا ہم زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے۔