نومنتخب وزیراعلیٰ8 نومبر1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے

امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامک سسٹم اورسول اسٹریکچرانجینئرنگ کی ڈگریاں لیں

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

نومنتخب وزیراعلیٰ8 نومبر1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) نومنتخب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ 8 نومبر 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے مراد علی شاہ کا تعلق سندھ کے شہر سیہون شریف سے ہے مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے تعلیم حاصل کیامریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامک سسٹم اورسول اسٹریکچرانجینئرنگ کی ڈگریاں لیں مراد علی شاہ نے کیریئر کا آغاز 1986 میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیاپورٹ قاسم اتھارٹی ، حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی ہاربرپر بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے پہلی مرتبہ 2002 میں پی ایس -73 جامشورو سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے 2007 اور2014 کے ضمنی انتخابات میں بھی پی ایس- 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے 2016 میں سندھ کے 25ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے مراد علی شاہ صوبائی وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اور وزیر آپ پاشی بھی رہ چکے ہیں۔