ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ہمارے ایمان کا حصہ،ایوان متفقہ مذمتی قرار داد منظور کرے، ایم ایم اے اراکین

کراچی کے حقوق کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، عبد الرشید گوڈیل

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ایم ایم اے کے نومنتخب ایم پی اے سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک بار پھر ناموس رسالت پر حملہ کیا جارہا ہے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے گستاخانہ خاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوائ جمع کرانا چاہتا ہوں چاہتا ہوں سندھ اسمبلی کے اراکین متفقہ مذمتی قرارداد منظور کریںآقائے دو جہاں سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر ہماری جانیں بھی قربان کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں۔نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوںزیر اعلی سندھ سے امید کرتا ہوں بلا تفریق وتعصب کراچی سمیت پورے سندھ کی خدمت کرینگے وزیر اعلی کا منصب عہدہ نہیں ذمے داری ہے سندھ ہماری دھرتی ماں ہے اور کراچی اسکا چہرہ ہے کراچی میگا سٹی ہے لیکن ہر دور حکومت میں اسے نظر انداز کیا گیا ہم کراچی کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے کراچی کی بدقسمتی ہے گزشتہ پچیس سالوں کے دوران نمائندگی کرنے والے اسے حقوق نہ دلواسکے سید عبدالرشید نے کہا کہ اپنے اصلاف پروفیسر غفور احمد ،علامہ شاہ احمد نورانی ،مفتی محمود اور نصراللہ شجیع شہید کی طرح اپنا مشن جاری رکھوں گاوزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہر اچھے کام میں انکا ساتھ دینگے گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعلی سندھ نے آخری دیڑھ سال کراچی پر کچھ توجہ دی امید کروں گا کراچی کو تسلسل کیساتھ ترقی دینگے۔

#