امریکا اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو جھکانے کی کوششیں رائیگاں جائیں گی ، اسحاق جہانگیری

جمعرات 16 اگست 2018 19:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن یہ کوششیں ناکام ہوں گیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد امریکا ایران پر مسلسل اقتصادی پابندیاں عائد کررہا ہے جبکہ ایران کی جانب سے بھی سخت موقف اپنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکا اس کوشش میں ہے کہ وہ مختلف پابندیوں کا نفاذ کر کے ایران کو دباؤ میں رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی اولین ترجیح یہ ہے کہ پابندیرں کے نفاذ کے بعد اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھا جائے تا کہ ایرانی عوام کو کم سے کم نقصان برداشت کرنا پڑے۔ایرانی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی کوششیں کر رہا ہے کہ پابندیوں سے ایسا دباؤ بڑھایا جائے کہ ایرانی معاشرہ پسپائی پر مجبور ہو جائے، اور ہمارا اثرورسوخ بڑھے۔

متعلقہ عنوان :