سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے گرد ونواح میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کو اپنے لیے متبادل پانی کا بندوبست کرنے کا حکم

جمعرات 16 اگست 2018 19:57

سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے گرد ونواح میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے گرد ونواح میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کو اپنے لیے متبادل پانی کا بندوبست کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جمعرات کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چکوال میںسیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے پانی کے مفت استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری اربوں روپے کا پانی مفت پانی استعمال کررہی ہے لیکن پانی کے استعمال کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

پاکستان میں پانی کی قلت ہے چکوال میں پانی کا قحط پڑ گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ غالبا بیسٹ وے والے بڑے لوگ ہیں کہ مسلسل عدالتی احکامات کی حکم عدولی کر رہے ہیں عدالت سے تعاون ہی نہیں کیا جارہا ان کامزید کہنا تھا کہ بیسٹ وے کیساتھ مقامی انتظامیہ بھی ملی ہوئی ہے کل بیسٹ وے کے سربراہ اور اعلی انتظامیہ پیش ہو۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ سیمنٹ فیکٹریوں کو 20,20کروڑ پانی کے واجبات کروانے کا کہہ دیتے ہیں۔

روزانہ کا معلوم نہیں کتنے کیوسک پانی استعمال ہوتا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایک ماہ کے اندر پانی کی قیمت ادا کریں یا فیکٹریاں بند کر دیں گے۔چکوال کی لوکل آبادی کو قدرتی چشموں سے محروم نہیں کر سکتے اس لئے سیمنٹ فیکٹریاں اپنے متبادل پانی کا بندوبست کریں۔بعدازاں کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔