Live Updates

چوہدری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے

جمعرات 16 اگست 2018 20:40

چوہدری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں ان کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اقبال گجر سے تھا جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں 147 ووٹ حاصل کیے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے نتائج کے مطابق سپیکر کے الیکشن میں مجموعی طور پر 349 ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے ایک ووٹ مسترد کر دیا گیا اور اس طرح 348 اکارن اسمبلی کی جانب سے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے حمائت یافتہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب کر لیئے گئے ہیں نتائج کا اعلان ہوتے ہی نو منتخب سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا، چوہدری پرویز الٰہی سے سپیکر رانا محمد اقبال نے عہدے کا حلف لیا اور پنجاب اسمبلی کے باقی کارروائی چوہدری پرویز الٰہی زیر صدارت اجلاس کی کارروائی چلائی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور دپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 17 ویں اجلاس کے دوسرے روز منعقد ہوئے سپیکر کی نشست پر پی ایم ایل ق کے راہنما چوہدری پرویز الٰہی کا مقابلہ پی ایم ایل (ن) کے امیدوار چوہدری اقبال گجر سے تھا جبکہ ڈپٹی سپیکر کی نشست پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کا مقابلہ پی ایم ایل کے رکن وارس کلو کے ساتھ تھا یہاں یہ عمل بھی قابل ذکر ہے کہ مزکورہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کیا گزشتہ روز ہونے والا پنجاب اسمبلی کا 17 ویں اجلاس اپنے مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 4 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول پیش کرنے کے بعد جب سپیکر اور دپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہونے لگا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی جو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں موجود تھے نے انتخابات کے انتظامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی کی پی ایم ایل (ن) کے ارکان اسمبلی نے پولنگ کے دوران ووٹر پر موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر رانا محمد اقبال نے ووٹروں پر ووٹ ڈالتے وقت موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی اور وارنگ جاری کی کہ اگر کوئی ووٹ ڈالتے ہوئے اپنا موبائل فون ساتھ لے کر جائے گا تو اس کا ووٹ منسوخ تصور کیا جائے اسکی دوران سپیکر رانا محمد اقبال نے دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنڈوں کے ہمراہ پولنگ بوتھوں کا معائنہ کیا اور ووٹرز کیلئے اپنا ووٹ میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی جس پر پی ایم ایل (ن) کے ارکان اسمبلی نے الیکشن نظام پر عتماد کا اظہار کر تے ہوئے اپنا احتجاج ختم کر دیا دوران پولنگ چند ایک واقعات کے باعث دونوں اطراف کے ارکان اسمبلی سراپا احتجاج بھی بنے رہے اور انہوں نے سپیکر کے ڈائس کا گھیرائو کر کے شدید نعرے بازی بھی کی آخری اطلاعات پر پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کے حوالے سے پولنگ کا عمل جاری تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات